10 نومبر 2011 - 20:30

روس کے ایٹمی ادارے کے سربراہ سرگئی کرینکو نے کہا ہے کہ روس ایران میں مزید ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کرنے کیلئے تیار ہے۔

ابنا: روس کے ایٹمی ادارے کے سربراہ سرگئی کرینکو نے کہا ہے کہ وہ ایران میں مزید ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کرنے کیلئے تیار ہے۔روس کے روساتم اسٹیٹ کارپوریشن کے سربراہ نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ ایران نے ہمیں ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کرنے کا آرڈر دیا ہے ہم اس تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ کوئی حساس معاملہ نہیں لہٰذا ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر بالکل ممکن ہے روسی ایٹمی ادارے کے سربراہ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آمانو کی رپورٹ امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جس کا مقصد امریکہ کو خوش کرنا ہے اور اسی وجہ سے روس اور چين اس رپورٹ کی مخالفت کی تھی اور رپورٹ کے شائع‏ ہونے سے پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا روس اور چین دونوں ممالک ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے خلاف ہیں۔............... /169